Taleemat e Ameer 53

** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** ترپنواں حصہ (part-53)

علماٴ نے لکھا ہے کہ ۲۷ مخلصین آپ کی خدمت میں  کوفہ سے اس قسم کے پہونچ جائیںگے جو حاکم بنائیں جائیں گے جن کے اسماٴ(کتاب منتخب بصائر) یہ ہیں : یوشع بن نون، سلمان فارسی ، ابودجانہ انصاری، مقداد بن اسود، مالک اشتر، اور قوم موسیؑ کے ۱۵ افراد اورسات اصحاب کہف (اعلام الوری ۲۶۴ ، ارشاد مفید ۵۳۶) علامہ عبدالرحمن جامی کا کہنا ہے کہ قطب، ابدال، عرفاٴ سب آپ کی بیعت کریں گے ، آپ جانوروں کی زبان سے بھی واقف ہوں گے اور آپ انسانوں اورجنوں میں عدل وانصاف کریں گے ۔(شواہدالنبوت ۲۱۶)
علامہ طبرسی کاکہنا ہے کہ آپ حضرت داؤد کے اصول پر احکام جاری کریں گے، آپ کو گواہ کی ضرورت نہ ہوگی آپ ہر ایک کے عمل سے بالہام خداوندی واقف ہوں گے ۔ (اعلام الوری ۲۶۴) امام شبلنجی شافعی کا بیان ہے کہ جب امام مہدی کا ظہور ہوگا تو تمام مسلمان خواص اور عوام خوش و مسرور ہوجائیں گے ان کے کچھ وزراٴ ہوںگے جو آپ کے احکام پر لوگوں سے عمل کروائیں گے ۔ (نورالابصار ۱۵۳ بحوالہ فتوحات مکیہ )
علامہ حلبی کا کہنا ہے کہ اصحاب کہف آپ کے وزراٴ ہوںگے (سیرت حلبیہ) حموینی کا بیان ہے کہ آپ کے جسم کاسایہ نہ ہوگا ۔(غایۃ المقصود جلد ۲ ص ۱۵۰) حضرت علیؑ کا فرمانا ہے کہ انصار و اصحاب امام مہدیؑ ،خالص اللہ والے ہوںگے (ارجح المطالب ۴۶۹) اور آپ کے گرد لوگ اس طرح جمع ہو جائیںگے جس طرح شہد کی مکھی اپنے ”یعسوب “ بادشاہ کے گرد جمع ہو جاتی ہیں ۔ (ارجح المطالب ۴۶۹) ایک روآیت میں  ہے کہ ظہور کے بعد آپ سب سے پہلے کوفہ تشریف لے جائیںگے اور وہاں کے کثیر افراد قتل کریں گے ۔

📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s