** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** اڑتالیسواں حصہ۔ (part-48)
القائم المهدیّ من ولدی ، اسمه اسمی ، وکنیته کنیتی ، اشبه الناس بی خلقا و خلقا ۔ )
قیام کرنے والا مھدی میری اولاد سے ہوگا اس کا نام میرا نام ہوگا ، اس کی کنیت میری کنیت ہوگی ۔ وہ صورت (خلق ) کے لحاظ سے سب انسانوں سے میرے مشابہ ہوگا ۔ حضرت رسول اکرم (ص)کی کنیت ابوالقاسم ہے اور امام عصر (عج) کی کنیت بھی ابو القاسم ہوگی۔
(قندوزی ،سلیمان بن ابراھیم ،ینابیع المودۃ ۳/۳۹۷ باب ۹۴ تحقیق :سید علی جمال اشرف الحسینی، ط ۱، ۱۴۱۶ھہ۔اسوہ قم۔ ایران)
عن علی رضی الله عنه قال : قلت: یا رسول الله امنّا آل محمّد المهدی ام من غیرنا ؟ فقال:( لا، بل منّا ، یختم الله به الدّین کما فتح بنا ، و بنا ینقذون من الفتنة کما انقذوا من الشّرک۔
حضرت علی علیہ السلام سے روایت ہے آپ نے فرمایا : میں نے عرض کی یا رسول اللہ (ص) کیا مھدی ھم آل محمّد سے ہوں گے یا ہمارے علاوہ کسی اور سے ؟
تو آپ نے فرمایا: نہیں ، بلکہ وہ ہم ہی میں سے ہوں گے ، اللہ ان پر دین ختم فرمائے گا جس طرح ہم سے آغاز فرمایا ہے اور ہمارے ذریعے ہی لوگوں کو فتنہ سے بچایا جائے گا جس طرح انہیں شرک سے بچایا گیا ہے۔
(ہیثمی، علی بن ابی بکر ، مجمع الزوائد ، ۳۷۱)
📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔