Taleemat e Ameer 11

** تعلیمات امیر ( Taleemat e Ameer r.a )
** گیارہواں حصہ ( part-11 )

یہ بھی معلوم ہوا کہ سلسلہ اویسیہ کے متوسلین بڑی عظمت اور ہیبت کے مالک ہوتے ہیں۔ 
ہمعات میں ص۶۳ پر اسی وجہ سے فرمایا کہ ’بسااست کہ اویسی عالم ارواح است اجمالا‘ یعنی سلسلہ اویسیہ عالم ارواح ہے۔ پھرحضرت شاہ ولی اللہؒ ہمعات ص۲۱ پر فرماتے ہیں۔

‘مشائخ عظام میں ایک سلسلہ اویسیہ بھی ہے جس کے سردار خواجہ اویس قرنی ہیں ان کو حضور اکرم ﷺ سے روحانی طور پر فیض حاصل ہوا۔ اور شیخ بدیع الدین کو بھی حضور اکرم ﷺ سے روحانی طور پر فیض ملا اور وہ ہندوستان کے کبار مشائخ سے ہوئے ہیں،
معلوم ہوا کہ اویسی وہ ہوتا ہے جسے کسی ولی اللہ کی روح سے فیض حاصل ہوا ہو۔ 
بڑے بڑے اولیاء اللہ اس سلسلہ اویسیہ کے طریقہ سے فیض لیتے رہے ہیں۔ 
اس سلسلہ والے حضور اکرم ﷺ کی روح پر فتوح سے بھی فیض لیتے ہیں۔ 

📚 ماخز از کتاب چراغ خضر۔

Advertisement

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s