Taleemat e Ameer 12

** تعلیمات امیر ( Taleemat e Ameer r.a)
** بارہواں حصہ ( part-12)

سلسلہ اویسیہ پر اعتراض۔
اس سلسلے کے متعلق اصل بات جو نہ جاننے والوں یا نادانوں کو کھٹکتی ہے وہ یہ کہ کیا روح سے اخذ فیض اور اجرائے فیض ہو سکتا ہے؟ اس کے جواب کی دو ہی صورتیں ہے یا تو جاننے والوں پر اعتماد کرو یا اس بحر میں خود اتر کر دیکھو۔ دوسری صورت تو وہی اختیار کر سکتا ہے جس میں طلب اور خلوص ہو۔ البتہ پہلی صورت کے سلسلے میں چند ایک مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔ 

(۱) فتاویٰ عزیزیہ جلد ۱ ص۹۳ شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی۔ سوال: کسے صاحب باطن یا صاحب کشف بر قبور ایشاں مراقب شدہ چیزے از باطن اخذ مین تواند یا نہ؟ ’’کوئی صاحب باطن یا صاحب کشف کسی ولی اللہ کی قبر پر جاکر مراقبہ کرے تو اس سے روحانی فیض لے سکتا ہے یا نہیں‘‘؟
جواب : می تواند نمود۔ ’’ہاں لے سکتا ہے‘‘۔ 
فتویٰ کی زبان میں اختصار ملحوظ ہوتا ہے اس لئے حضرت نے مختصر جواب دیا۔ اس کی تفصیل شفاء العلیل ص۱۷۸ پر دی ہے۔ ’’مولانا نے فرمایا کہ میں نے حضرت ولی نعمت یعنی مصنف سے پوچھا کہ شیخ ابو علی فارمدی کو کہ ابو الحسن خرقانی کے ساتھ نسبت رکھتے ہیں، ان کا اس رسالہ میں کیونکر ذکر نہ کیا، فرمایا کہ یہ نسبت اویسیہ کی ہے یعنی روحی فیض ہے۔ اس رسالہ میں غرض یہ ہے کہ نسبت صحبت کی من و عن عالم شہادت میں جو ثابت ہے مذکور ہو، لیکن اویسیت کی نسبت قوی اور صحیح ہے‘‘۔ 
شیخ ابو علی فارمدی ؒ کو ابو الحسن خرقانی ؒ سے روحی فیض ہوا ہے ان کو بایزید بسطامی ؒ کی روح سے اور ان کو امام جعفر صادق ؒ کی روحانیت سے تربیت ہے چنانچہ رسالہ قدسیہ میں خواجہ محمد پارسا ؒ نے ذکر کیا ہے کہ ’’امام جعفر صادق کو اپنے نانا حضرت قاسم بن محمد بن ابی بکر سے نسبت حاصل ہوئی ہے ان کو حضرت سلمان فارسی سے، ان کو حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ سے اور ان کو حضور اکرم ﷺ سے‘‘ اور فقیر اس سلسلہ کے متعلق اپنا نظریہ اوپر ذکر کر چکا ہے ۔

📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s