Hadith Tirmizi 3733

Advertisement

Taleemat e Ameer r.a 32

** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** بتیسواں حصہ (part-32)

جس کا شجرہ اس طرح سے ہے۔

۱۔ حضرت مولی العالمین جناب وجہ تخلیق کائنات محبوب پروردگار امام الولایت نبوت رسالت االلہ حضور پر نور شافعی یومن نشور سرکار محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔
( ولادت عام الفیل بروز دوشمبہ ۱۲ ربیع الاول کو ہوئی، دوشمبہ کے دن ہی آپ مبعوث ہوئے، اور اسی دن آپکو معراج کروائی گئی، اور اسی دن آپ نے ہجرت کی، اور اسی دن آپ کا وصال ہوا۔ مزار مقدسہ مسجد نبوی مدینہ منورہ)

۲۔ حضرت مولی المومینین امام المتقین قسیم النار والجنۃ حضرت سرکار مولی علی علیہ السلام
( آپ کی ولادت ۱۳ رجب، ہجرت نبوی سے ۲۳ سال قبل یعنی ۳۰ عام الفیل بمطابق ۱۷ مارچ ۶۰۰ء یوم جمہ، مکہ مکرمہ، خانہ کعبہ میں ہوئی۔
شہادت ۲۱ رمضان المبارک سنہ ۴۰ھ کوفہ میں ہوئی، مزار مقدسہ نجف اشرف میں مشہور ہے لیکن فقیر کے نزدیک آپ کعبۃ اللہ شریف میں ہی آرام فرما ہیں۔)

📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔