** تعلیمات امیر ( Taleemat e Ameer r.a)
** اکیسواں حصہ (part-21)

پس روۓ زمین پر مسلک اہل سنت والجماعت کے تمام اماموں نے ان ہی ائمہ اہل بیت علیہ السلام سے فیض علم اخذ کیا ہے۔ اور انہی کے جوتیوں کو سیدھا کرنے کی برکت سے انہیں وقت کی پیشوائی اور امامت حاصل ہوئی ہے۔ اور مؤدت اہل بیت کا مظاہرہ پیش کرکے ان برگزیدہ ہستیوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ سنیت اہل بیت کی محبت اور مؤدب کے بغیر خارجیت کے سوا کچھ بھی نہیں۔
آلوسی،اهل سنت کے مشھور علماء میں سے ہیں وہ اپنی کتاب«مختصر تحفة الاثني عشرية»کے مقدمہ میں ، ابو حنیفہؓ کی زبانی اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ
امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ اپنے استاد اور پیشوا حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ لولا السنتان لهلك النعمان، يريد السنتين اللتين صحب فيهما لأخذ العلم الإمام جعفر الصادق – رضي الله تعالى عنه -. وقد قال غير واحد أنه أخذ العلم والطريقة من هذا ومن أبيه الإمام محمد الباقر ومن عمه زيد بن علي بن الحسين – رضي الله تعالى عنهم -.
اگردو سال امام صادق علیہ السلام کی شاگردی کے نہ ھوتے تو نعمان { یعنی میں ابو حنیفہ } ھلاک ھوجاتا – ابوحنیفہ کی دو سال سےمراد وہ دو سال ہیں کہ جس میں انھوں نےامام صادق [علیہ السلام ] سے کسب علم کیا، اور بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ ابو حنیفہ نے علم وطریقت، ان [یعنی امام صادق علیہ السلام ] سےاوران کے پدربزرگوار امام محمد باقر [علیہ السلام ] اوران کےعم، زید بن علی بن الحسین-علیھم السلام – سےحاصل کیا ہے ۔
(الألوسي، محمود شكري، مختصر التحفة الاثني عشرية، ص ۸)
علاوہ ازیں سیدنا امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کو درج ذیل آئمہ اہل بیت اطہار کے سامنے زانوئے تلمذ طے کرنے کا اعزاز حاصل ہوا:
امام زید بن علی (یعنی امام زین العابدین کے بیٹے اور امام حسین کے پوتے)
امام عبداللہ بن علی (یعنی امام زین العابدین کے بیٹے اور سیدنا امام حسین کے پوتے)
امام عبداللہ بن حسن المثنیٰ (امام عبداللہ الکامل)
امام محمد ذوالنفس زکیہ ابن عبداللہ الکامل
امام ابراہیم نفس رضیہ ابن عبداللہ الکامل
امام حسن المثلث (امام حسن مجتبیٰ کے پڑپوتے)
امام حسن بن زید بن امام حسن مجتبیٰ
حسن بن محمد بن حنفیہ (سیدنا علی شیرے خدا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پوتے)
امام جعفر بن تمّام بن عباس بن عبدالمطلب (حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا حضرت عباسؓ کے پوتے)
📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔