Taleemat e Ameer 42

** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** بیالیسواں حصہ (part-42)

الصفدي الوافي بالوفيات ،ج ۳ ص ۲۴۲
ابن عنبة : عمدة الطالب، ص ۱۰۳
ابن الطقطقي الحسني : الاصيلي انساب الطالبيين، ص ۶۹
اليماني الموسوي : النفحة العنبرية، ص ۱۱۸
ابی القاسم الزياني : جمهرة التيجان اور فہرست الياقوت والمرجان، ص۷۰
الفتوني العاملي : تهذيب حدائق الألباب : ص۱۴۸
مرتضى الزبيدي :الروض الجلي، میں أنساب آل باعلوي ،ص۱۳۰ کے حوالہ سے بیان ہوتا ہے کہ ۔ ابوجعفر منصور کو جب امام نفس الزکیہ کے اعلان خلافت کا علم ہوا تو اس نے انہیں ڈرانے دھمکانے کے انداز میں لکھا کہ میرے اور تمہارے درمیان میں اللہ اور رسول کا عہد و میثاق ہے اور ذمہ ہے کہ اگر تم اپنے ارادے سے باز آجاؤ تو تمہیں تمہارے خاندان اور تمہارے پیرکاروں کو جان و مال و اسباب کی امان دیتا ہوں۔ اس کے علاوہ جو کوئی اور حاجت بھی تمہارے ہوگی وہ پوری کی جائے گی۔ جس شہر میں تم چاہو گے تمہیں قیام پزیر ہونے کی اجازت ہوگی اور تم اور تمہارے لوگوں سے کوئی مواخذہ نہیں کیا جائے گا۔ اس سب کے لیے اگر تم عہد نامہ لکھوانا چاہتے ہو تو وہ بھی لکھا جاسکتا ہے۔ یہ خط جب امام نفس الزکیہ کے پاس پہنچا تو انہوں نے جواب میں تحریر کیا کہ ہم تمہارے لیے ایسی امان پیش کرتے ہیں جیسی تم نے ہمارے لیے پیش کی۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت ہمارا یعنی بنو فاطمہؑ کا حق ہے۔ تم ہمارے سبب سے اس کے مدعی ہوئے اور ہمارے ہی گروہ والے بن کر حکومت حاصل کرنے کو نکلے اور اسی لیے کامیاب ہوئے۔ پھر بنو فاطمہؑ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں بہ اعتبار نسب بہترین ہاشمی ہوں۔ میرے باپ یعنی حضرت علی بنی ہاشم کے مشاہیر میں سے ہیں مجھ میں کسی عجمی کی آمیزش نہیں اور نہ مجھ میں کسی لونڈی باندی کا اثر ہے۔ اگر تم میری اطاعت کرو گے تو میں تم کو تمہاری جان و مال کی آمان دیتا ہوں۔ میں عہد پورا کرنے والا ہوں تم نے مجھ سے پہلے بھی لوگوں کو امان اور قول دیا تھا پس تم مجھے کونسی امان دیتے ہو امان ابان بن ہیرہ کی یا امان اپنے چچا عبداللہ کی یا امان ابومسلم خراسانی کی۔

📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s