** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** اکتیسواں حصہ (part-31)
ان کے علاوہ حضرت شاہ بدیع الدین مکنپوری رحمت اللہ علیہ جن کی بیت و خلافت حضرت بایزید بسطامی عرف طیفور شامیؒ سے ہے جنہیں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی روح پاک سے فیض حاصل تھا۔ اور حضرت خواجہ خواجگان حندل ولی خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمت اللہ علیہ جن کا شجرہ خاندان چشت بہشت سے ہے کہ جن کے پیشوا خواجہ حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ ہیں جنہوں نے مولی علی علیہ السلام سے خرقہ خلافت حاصل کیا اس فقیر کے روحانی پیشوا ہیں۔
پس اس فقیر عاجز کو ۱۲ امام ۱۴ معصومین اور ان چاروں روحانی پیشواؤں کا فیض حاصل ہے اور سلسلہ ذہب سلسلہ امیریہ کا تاج اس فقیر کے سر پر آراستہ کیا گیا ہے۔
📚 ماخذ از کتاب چراغ خصر۔