** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** تیسواں حصہ (part-30)
پس حضور غوث الاعظم شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کے قول پاک “قدمی هذا علی رقبة کل ولی الله” کہ میرا قدم تمام اولیاء اللہ کی گردن پر ہے۔
اور آپ کے حقیقی بھانجے اور عم زاد حضرت غوث العالمین قطب الدین محمد ال مدنی ال کڑوی رحمت اللہ علیہ کا قول پاک “انا الحسنی و قطب الدین اسمی ومن قدمی رئوس الواصلین” کہ میں سادات بنی حسن ال مجتبی علیہ السلام سے ہوں قطب الدین میرا نام ہے اور واصیلان بر حق کا سر میرے قدم کے نیچے ہے۔ یہ دونوں قول مِنجانب خدا ہے۔ اور اس کا مطلب ایک ہی ہے۔ پس حضور غوث الاعظم شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کو ظاہر کر کے دنیا پر آپ کی عظمت کو عیاں رکھا گیا اور حضرت غوث العالمین قطب الدین محمد ال مدنی ال کڑوی رحمت اللہ علیہ پر امر مخفی کے تہت غؔیبت کی چادر ڈال کر پوشیدہ رکھا گیا جو وقت وقت پر اشخاص پر عیاں بھی رہا۔
📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔