Taleemat e Ameer 67

** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** سڑسٹھواں حصہ (part-67)

  • امیر کبیر سید قطب الدین محمد رحمت اللہ علیہ کو زبان رسالت معاب صلی اللہ علیہ وسلم سے ہندوستان فطح ہونے کی، ہند میں اسلام کی اشاعت اور آپ کے ہندل ولی و نائب رسولؐ ہونے کی بشارت۔

ملفوظات امیر کبیرؒ (عربی) کے حوالہ سے کتاب ظہور قطبی، ملفوظات قطبیہ، تاریخ آئینۂ اودھ، نزہۃ الخواطر و دیگر مستند تاریخ جیسے تاریخ فیروز شاہی، بحر زخار، اور رسالہ قطبیہ کے حوالہ سے مخزم الانساب میں بیان ہوتا ہےکہ۔
“حضرت سرکار میر سید رشید الدین احمد رحمت اللہ علیہ کی شہادت کے بعد حضرت سرکار میر سید قطب الدین محمد ال مدنی رحمت اللہ علیہ کا دل وطن میں نہ لگا چنانچہ آپ مدینہ منورہ سے حج بیت اللہ کے لئے مکہ مکرمہ تشریف لائیں۔ پھر وہاں سے ارمنیوں کے جہاز پر سوار ہو کر سیرو سیاحت کے غرض سے ہندوستان تشریف لائیں اور بنگال کے بندرگاہ پر اترے۔ آنحضرت کا یہ ارادہ تھا کہ براہِ خشکی سیرو سیاحت کرتے اور منزل بمنزل افغانستان و بغداد ہوتے ہوئے اپنے وطن مدینہ منورہ لؤٹوں۔ چنانچہ آپ کوچ مقام کرتے ہوئے پچّھم کی طرف چلے۔ اگرچہ راستے میں آپ کو بعض۔بعض مقام کی آب و ہوا بہت پسند آئی لیکن وہاں کے باشندے کہیں ٹھہرنے نہیں دیتے تھے کہ رک کر راستہ کی تھکن مٹائیں۔ یہاں تک کہ رفتہ رفتہ کرعہ (کڑا) پہونچے جہاں کا علاقہ آپ کے خاطر اقدس کو اس قدر پسند آیا کہ آپ چاہتے تھیں کہ وہاں رک کر عبادتِ الہی میں مصروف ہوں۔ لیکن قوم ہنود نے وہاں بھی آپ کو سخت تکلیف پہونچایا۔ ان کے مسلسل ایذارسانی سے تنگ آکر آپ یہ چاہتے تھیں کہ ان سے جنگ کریں لیکن وقت نہ مناسب کو جان کر اور مشیت الہی کے تحت آپ بادِل ناخواستہ وطن مدینہ منورہ لوٹ گئے۔ وہاں پہونچ کر جدّ کریم حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے روضۂ مطاہرہ کی زیارت کی اور ایک ہفتہ تک وہیں قیام کیا۔ اسی عرصہ میں دیدار جمال گوہربار حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرف ہوئے۔ زبان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد ہوا کہ
“آۓ فرزند قطب الدین، غزنی سے ہوتے ہوئے ہندوستان جاؤ، ہندوستان میں اسلام کی اشاعت تمہارے ہاتھوں ہوگی اور پرچم اسلام تم سے پھیرے گا، وہیں قیام کرنا اور دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی اشاعت میں کوشاں رہنا، ہندوستان کی ولایت تم کو دی جاتی ہے”

📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s