Hadith Sahih Muslim 2276

अहलेबैत की मुहब्बत ईमान है

मफ़हूम ए हदीसे पाक:-हज़रत अब्बास रज़िअल्लाहो अन्हो ने हुज़ूर नबी करीम (सल्लल्लाहो अलैहे वा आलेही वा सल्लम) से लोगो की शिकायत की जो बनु हाशिम से बेज़ारी से पेश आते थे

तो हुज़ूर नबी करीम स. अ. ने हज़रते अब्बास से इरशाद फ़रमाया : क़सम उस ज़ात की जिसके क़ब्ज़े में मेरी जान है, लोग उस वक़्त तक साहिबे ईमान नही हो सकते जब तक वो अल्लाह और मेरे लिए मेरी क़राबत का लिहाज़ रखते हुए तुम (अहलेबैत) से सच्ची मुहब्बत न रक्खें

📚 सहीह मुस्लिम बाब ए फ़ज़ाइल 2276

Taleemat e Ameer 60

** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** ساٹھواں حصہ (part-60)

حضرت محبوب ربّانی غوث العالمین نائب رسولؐ ہندل ولی بادشاہِ مطلک شیخ الاسلام امیر کبیر سید قطب الدین محمد المدنی الکڑوی رحمت اللہ علیہ-

  • ولادت با سعادت۔
    آپ کی ولادت با سعادت مدینہ منورہ میں ہوئی جس کی وجہ سے آپ “مدنی” کے لقب سے ملقب ہوئے۔ آپ کی ؁ ولادت میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ صاحب منبع الانساب نے آپ کی ولادت ؁ ۵۲۸ ھجری لکھا ہے اور صاحب مخزم الانساب نے آپ کی ولادت ؁ ۵۸۱ھ لکھا ہے لیکن فقیر کے نزدیک آپ کی ولادت ؁ ۵۵۱ ہجری ہے۔ وہ اس لیے کہ آپ سلطان قطب الدین ایبک (جو آپ کا مرید تھا) کے معرکہ قنوج و کرعہ (کڑا) جو ۵۹۱ھ میں رونما ہوا کے افواج کے امیر تھیں اور جس میں آپ کے تینوں فرزند بھی شریک تھیں۔ اگر یہ مان لیا جائے کہ آپ کی ولادت ۵۸۱ ھ ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ کرعہ اور قنوج کے اس مہم میں آپ اور آپ کے فرزند شامل تھیں۔ جبکہ ثقہ تاریخوں سے یہ ثابت ہے کہ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بشارت دی تھی کہ آپ ہی کے دست حق پرست سے ہندوستان میں پرچم اسلام پھیرے گا۔ پس ۵۸۱ھ میں آپکی ولادت ہونا بعید از قیاس ہے۔ اور ۵۲۸ ھ جو آپکی ولادت بیان کی جاتی ہے وہ در اصل آپکے والد محترم حضرت سرکار میر سید رشید الدین احمد المدنی الغزنوی رحمت اللہ علیہ کی ؁ ولادت ہے۔
  • سلسلہ نسب و بیعت و خلافت جدّیہ۔

حضرت سرکار غوث العالمین ہندل ولی بادشاہِ مطلک شیخ الاسلام امیر کبیر سید قطب الدین محمد المدنی الکڑوی رحمت اللہ علیہ ابن حضرت سرکار سیدنا رشیدالدین احمد ال مدنی الغزنوی رحمت اللہ علیہ
ابن حضرت سرکار سیدنا یوسف جمال رحمت اللہ علیہ ابن حضرت سرکار سیدنا عیسی زندہ دل رحمت اللہ علیہ ابن حضرت سرکار سیدنا حسن ذیوقار رحمت اللہ علیہ ابن حضرت سرکار سیدنا حسین المکنی باب الحسن رحمت اللہ علیہ ابن حضرت سرکار سیدنا ابو جعفر بازل رحمت اللہ علیہ ابن حضرت سرکار سیدنا قاسم غاذی رحمت اللہ علیہ ابن
حضرت سرکار سیدنا ابو محمد عبداللہ رحمت اللہ علیہ ابن حضرت سرکار سیدنا حسن العور الجواد نقیب الاشراف کوفہ رحمت اللہ علیہ ابن حضرت سرکار سیدنا امام محمد الاصغر ثانی رحمت اللہ علیہ
ابن حضرت سرکار سیدنا امام ابو محمد عبداللہ الاشتر ال کابلی السندھی عرف عبداللہ شاہ غاذی رحمت اللہ علیہ ابن حضرت سرکار سیدنا امام محمد ال مہدی نفس زکیہ شہید علیہ السلام ابن
حضرت سرکار سیدنا امام عبداللہ المحض الکامل علیہ السلام ابن حضرت سرکار سیدنا امام حسن مثنیٰ علیہ السلام ابن حضرت سرکار سیدنا امام حسن ال مجتبی علیہ السلام۔

📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔