Manqabat Kamal Ashraf

کمـالِ اشــرف

منقبت درشانِ غوث زماں ، قطب الاقطاب ، رئیس الاولیاء ، سید الاتقیاء ، نقیب عظمت سادات، تارک السلطنت ، مخدوم زمانہ، داعئ اسلام ، حضرت سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی ، علیہ الرحمہ کچھوچھہ شریف،
عرس پاک ، ۲۸ محرم الحرام °°°°°°°°

کیسے ہوپاۓ رقم ، جاہ و جلالِ اشرف
جلوۂ حسنِ محمد ہے جمالِ اشرف

مُنکشف اُن پہ ہیں اَسرارِ علومِ حیدر
بیکراں کیوں نہ ہو پھر بحرِ کمالِ اشرف

اُن کی جرأت سے ہوۓ وقت کے خیبر مغلوب
شیرِ یزداں کا تصرف ہے بَحالِ اشرف

ہے گُلِ ذات میں شادابئِ باغِ تطہیر
حشرتک کتنی خوش اقبال ہے فالِ اشرف

ہم سمجھ پائیں گے کیا ان کے قدم کی عظمت
جب کمالوں کا خزینہ ہیں، نعالِ اشرف

کیوں نہ ہو زندہ وپائندہ ہر اک رنگ حیات
مَظہرِ سیرتِ آقا ہیں ، خِصال اشرف

سَیر ، نائب بھی ہیں “خَیْرٌلَّکَ مِن اُولٰی” سے
فیضِ آقا سے ہے رفعت پہ ماٰلِ اشرف

فہم و ادراک کی کُھل جاتی ہیں گِرہیں جس سے
ہے وہ پیمانۂ فن ، جامِ سِفال اشرف

اشرفی نِیْر” میں ہے اُن کے قدم کی برکت
“زمزم ہند ” ہے ، یہ آب زُلال اشرف

فلکِ وقت پہ بکھرے ہیں عقیدت کے نجوم
جگمگاتا ہے زمانے میں ہلال اشـرف

ان سے نسبت ہے حقیقت میں نبی سے نسبت
ہے ہمارے لیے معراج ، وصالِ اشرف

مانگنے والے وہاں حسبِ طلب پاتے ہیں
مثل دریا ہے رواں ، جُود و نَوال اشرف

بزم ہستی میں ہے ، کردار یگانہ ان کا
چشمِ افلاک نے دیکھی نہ مثال اشرف

دل کی آنکھوں سے پڑھی جاتی ہے ان کی سیرت
مرشدِ راہ ہدایت ہے مَقال اشرف

ان کا کردار ہے آفاقِ بقا پر روشن
گردش وقت سے ہوگا نہ زوال اشرف

جس کی خوشبو سے معطر ہے مَشامِ عالَم
حشر تک پھولے پھلے باغِ عَیال اشرف

یاخدا اِس کی تجلی کو سلامت رکھنا
مِشعلِ بزمِ کمالات ہے آلِ اشرف

کہکشاں چرخِ تخیّل پہ چمک اٹھتی ہے
جب بھی آتا ہے فریدی کو خیالِ اشرف °°°°°°°°°°

فالِ خوش اقبال .. اچھا شگون، اچھا اثر
خصال.. طَور طریقے
جام سفال.. مٹی کا پیالہ
آبِ زُلال .. میٹھاخالص پانی ،
مقال.. بات ، تحریر
ماٰل .. انجام

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s