Taleemat e Ameer 77

** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** ستترواں حصہ (part-77)

*ازواج و اولاد –

آپ کا عقد آپ کے عم زاد میں قرار پایا جن کے بطنِ پاک سے آپ کے تین شہزادے حضرت سید نظام الدین حسن شہید رحمت اللہ علیہ (کڑا) و حضرت سید قوام الدین محمود رحمت اللہ علیہ (دہلی) و حضرت سید تاج الدین رحمت اللہ علیہ (بدایوں) تولد ہوئے۔ ان تینوں شاہزادوں کی ولادت مدینہ مقدسہ میں ہی ہوئی۔ اور انہیں شاہزادگانے ذیوقار سے تمام ہند و پاک میں ساداتِ قطبیہ کا عظیم خانوادہ جلوہ گر ہوا۔ اور اس خاندان میں اتنے قسیر اولیاء و علماء اس قسرت سے پیدا ہوئے کہ اس کی نظیر کسی دوسرے خانوادوں میں مشکل سے ملے گی۔ جیسا کہ مصنف “تزکرۃ الابرار” لکھتے ہیں۔

“ان کے اخلاف میں اتنے علماء اور مشائخ اُٹھے کہ دوسرے خانوادوں میں معلوم نہیں ہیں”

صاحبِ کتاب “تذکرہ سادات قطبیہ” مستند تاریخوں سے نقل کرتے ہیں۔
حضرت امیر کبیر سید قطب الدین محمد الکڑوی رحمت اللہ علیہ کے نہ صرف یہ تینوں فرزند بلکہ ان سب کے بیٹے اور پوتے اپنے اپنے وقت میں اجلہء علماء و مشائخ میں شمار کئے جاتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک ارشاد و ہدایت اصلاح وتربیت میں اپنے نامور آباءاجداد کا حقیقی جانشین اور ہمعصر علماء و مشائخ اور علم نواز سلاطین دونوں میں مقبول رہا ہے۔ بحر الانساب، تزکرۃ السادات، تاریخ فرشتہ،
تاریخ فروز شاہی، بحر زخار اور دیگر کتب تاریخ وانساب میں ان کے علم وفضل ایثار و سخاوت اور دوسرے اوصاف وکمالات کا ذکر جابجا ملتا ہے۔ فقیر بھی اسی خانوادہ ذی وقار کا ایک فرد ہے۔ اور اس نعمت عظمی کے لئے یہ فقیر اپنے مولی کا شکر گزار ہے۔

  • اس خاندان بزرگ وبرتر سے خلافت پانے والے دوسرے مشائخ کرام۔
    اس سلسلہ عالی شان کے خلفاء اس قسرت سے ہوئے ہیں کی جنکا تفصیل سے ذکر شرح و بسط کے ساتھ ممکن نہیں لہذا فقیر یہاں ان مشائخ کرام کا ذکر کرتا ہے کہ جنکا ذکر جا بجا کُتب تاریخ و انساب سے ملتا ہے۔
  • حضرت میر علاء الدین جیوریؒ (بلند شہر)
  • میر صدر جہاں جونپوری (جون پور)
  • حضرت میر تقی الدین جھونسویؒ (جھونسی پریاگ)
  • حضرت میر ابو جعفر امیر ماہ بہرائچیؒ (بہرائچ)
  • حضرت میر مولانا شمس الدین خواجگی کڑویؒ (کڑا)
  • حضرت مخدوم شیخ ضیاءالدین مفسر زاہد کساروی (کساری)
  • حضرت شیخ تقی انصاری (شکارپور سندھ)
  • مخدوم محمد منم پاک ( پٹنہ بیہار)
  • حضرت شاہ نعمت اللہ قلندر (رنبیر پور لکھنؤ)
  • حضرت سید علاء الدین بخاری قدس سرہ۔
  • شیخ عبد الملک المعروف سید اجمل شاہ بہرائچیؒ (بہرائچ)
  • نوٹ۔ مخفی نہ رہے کہ مشائخ لہدری بھی مشائخ قطبیہ سے ہیں۔ اور حصرت مخدوم شیخ معین الدین قطبیؒ کی نسل سے ہیں۔

📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s