Taleemat e Ameer 76

** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** چھہترواں حصہ (part-76)

  • آپکا وصال و مزار۔

آپ کا وصال سوم (۳) رمضان المبارک ۶۷۷ھ کو بعہد سلطان غیاث الدین بلبن ہوا۔ اور کرعہ(کڑا) میں آپکی زات مرج خلایق خاص و عام ہے۔
جیسا کہ شیخ محمد یحییؒ کی کتاب “وفیات الاعلام” میں مذکور ہے۔
“حضرت میر قطب الدین محمد الکڑویؒ کی مزار مشہور وظاہر ہے جس کی اب بھی زیارت کی جاتی ہے اور اس سے برکت حاصل کی جاتی ہے” اور ملفوظ سید حامد بخاری میں لکھا ہےکہ۔
“انہوں نے ہعہدِ سلطان ناصر الدین محمود شہر کڑا میں وفات پائی۔ ان کا مزار اور ان کی اولاد اسی جگہ ہیں۔ ان کی قبر حاجت رواۓ خلق ہے اور ان کی اولاد صاحبِ حال و دل ہیں۔

Taleemat e Ameer 75

** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** پچہترواں حصہ (part-75)

صاحبِ کتاب “بحر الانساب” لکھتے ہیں۔
سید قطب الدین محمد الحسنی الحسینی اپنے وقت کے سید کبیر ، عالم متبحر، فقیہ حازق، اور ولی فائق تھے۔ ایک ایسے زاہد جو نیک کاموں اور اطاعت الاہی میں سرگرم رہنے والے، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے، سلاطین کو راہِ ہدایت پر قائم رکھنے میں کوشاں رہنے اور صلحا سے تعاون کرنے والے تھے۔

صاحبِ کتاب “منبع الانساب” لکھتے ہیں۔
میر سید قطب الدین محمدؒ بہت صاحبِ کمال اور عارف باللہ تھے۔ نقل ہے کہ جو کوئی آپکی درگاہ میں ارادت و عقیدت کے ساتھ حاظر ہوتا ہے اپنا مقصد پا لیتا ہے۔ اور آپ کی دوسری کرامات بے حد و بے شمار ہیں۔

📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔