کلام حضور سیدنا شيخ عبدالقادر جیلانیؓ-

کلام حضور سیدنا شيخ عبدالقادر جیلانیؓ-
( شرح دیوان غوث اعظم، از محمد علی چراغ)

غلام حلقه بگوشِ رسول و ساداتم
زهے نجات نمودن حبیب آیاتم

(میں رسول اکرم ﷺ اور جملہ سادات کا دست بستہ غلام ہوں۔ ہماری نجات کے لیے یہ کتنی محبوب نشانیاں موجود ہیں۔)

کفایت است ز روحِ رسول و اولادش
همیشه در دو جهاں جملۀ مهمّاتم

(رسالت مآب ﷺ اور آپؐ کی اولاد کی ارواح فتوح، دونوں جہاں کے امور کے لیے اور جملہ مہمات کے لیے کفایت کرنے والی ہیں۔)

ز غیر آلِ نبی حاجتے اگر طلبم
روا مداری کے از هزار حاجاتم

(اگر میں آلِ نبیؐ کے وسیلہ کے بغیر اپنے پروردگار سے مانگوں تو ایک ہزار حاجتوں میں سے ایک بھی حاجت پوری نہ ہو۔)

دلم ز حبِّ محمد پُر است و آلِ مجید
گواهِ حالِ منست ایں همه حکایاتم

(میرا دل حبِ محمدﷺ اور آپؐ کی برگزیدہ آل کی محبت سے معمور ہے۔ میرا حال اور کیفیت میرے اس فلسفے اور عقیدت پر گواہ ہے۔)

چوں ذرّه ذرّه شود ایں تنم بخاکِ لحد
تو بشنوی صلوات از جمیع ذرّاتم

(جب قبر میں میرا تن خاک میں ذرہ ذرہ ہو جائے گا تو اے دنیا والو! تم میرے جسم کے تمام ذرات خاکی سے صلوٰۃ کی آوازیں سنو گے۔)

غلامِ خادمِ خدامِ خاندانِ تو ام
ز خادمی تو دانم بود مهاباتم

(یا نبی اللہ! میں آپؐ کے خاندان کے خادموں کے خادم کا بھی غلام ہوں۔ مجھے جو یہ عظیم الشان رتبہ ملا ہے وہ اسی غلامی کے باعث ملا ہے۔)

سلام گویم و صلوات با تو هر نفسے
قبول کن بکرم ایں سلام و صلواتم

(یا نبی اللہ! میں ہر سانس کے ساتھ اور ہر دم آپؐ پر درود و سلام پڑھتا ہوں۔ اسے از راہِ لطف و کرم قبول فرما لیجئے۔)

گناه بے حد من بیں تو یا رسول اللّٰه!
شفاعتے بکن و محو کن خیالاتم

(یا رسول اللہ! میرے گناہ بے حد و حساب ہیں، میں ان پر نادم اور پشیمان ہوں۔ آپ ہی میری شفاعت کیجئے اور میری پریشانیوں کو ختم کیجئے۔)

ز هر که بدتر ازو نیست من ازو بترم
ندانم اینکه بتو چوں شور ملاقاتم

(میں اپنے آپ کو ہر بدتر انسان سے بھی برا سمجھتا ہوں۔ نادم ہوں کہ آپؐ سے ملاقات پر کس طرح منہ دکھاؤں گا۔)

ز نیک و بد همه داند که من محمدی ام
خلائقے که کند گوش بر ملاقاتم

(ہر اچھا اور برا آدمی جانتا ہے کہ میں محمدی ہوں۔ رسالت مآب ﷺ کا غلام ہوں۔ اسی لیے ملاقات پر لوگ میری باتوں پر توجہ دیتے ہیں۔)

بگوئی محؔی که بهرِ نجات می گویند
درودِ سرورِ کونین در مناجاتم

(اے محی الدین! اپنی مناجاتوں میں تم بھی سرورِ کونینﷺ پر درود و سلام پڑھو، کیونکہ دیگر لوگ بھی مشکلات سے نجات کی خاطر یہی درود ہی پڑھتے ہیں۔

Leave a comment