Taleemat e Ameer 71

** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** اکھترواں حصہ (part-71)

  • دہلی کے شیخ الاسلام۔

صاحب کتاب “طبقات ناصری” لکھتے ہیں کہ حضرت امیر کبیر سید قطب الدین محمد ال مدنی ال کڑوی رحمت اللہ علیہ سلطان بہرام شاہ بن سلطان شمس الدین ایلتمش کے عہد حکومت ۶۳۷ھ میں دہلی کے شیخ الاسلام کے منصب پر فائز ہوۓ اور بعہد سلطان ناصر الدین محمود ۶۵۳ھ میں اس منصب سے سبکدوش ہوۓ۔

  • شیخ قطب الدین بختیار کاکیؒ و شیخ جلال الدین تبریزیؒ کا آنحضرت کی زیارت کو دہلی تشریف لانا۔

صاحب کتاب “انساب اشراف” و “تذکرہ سادات قطبیہ” لکھتے ہیں کہ۔
حضرت امیر کبیر سید قطب الدین محمد ال مدنی ال کڑوی رحمت اللہ علیہ کے دہلی کے قیام کے دوران تمام مشائخ کرام و علماء اور تمام سلاطین آپ کا اور آپ کے فرزندوں کا حد درجہ احترام بجا لاتے تھیں۔ اور صاحب کتاب “بحر الانساب” لکھتے ہیں کہ حضرت شیخ قطب الدین بختیار کاکیؒ و حضرت شیخ جلال الدین تبریزیؒ کی آنحضرت سے بڑی رسم راہ تھی۔ اور یہ دونوں بزرگ آپ کی زیارت کو دہلی تشریف لاتے تھیں۔ چنانچہ حضرت شیخ قطب الدین بختیار کاکیؒ تو دہلی میں قیام پذیر ہوۓ اور شیخ جلال الدین تبریزیؒ لکھنوتی منتقل ہوئے اور حضرت امیر کبیر سید قطب الدین محمد ال مدنی ال کڑوی رحمت اللہ علیہ اپنے تمام لاؤ لشکر اور اولاد اقربا کے ساتھ خطہ کڑا کی طرف منتقل ہوئے اور وہیں قیام پذیر ہو گئے۔ وہ سب وہاں علم وزہدو تقوی میں مشہور ہوئے، انہوں نے وہاں قفر و گمراہی کے آثار کو مٹایا اور خطہ کڑا اور اس کے مضافات کو اپنے اختیار وتصرف میں لےکر اپنے حکومت میں شامل کرلیا۔

📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔

Leave a comment