Hazrat Shumas Bin Usman R A

The burial place of the Martyrs of Uhud

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا شماس بن عثمان المخزومی رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید غزوہ احد حضرت سیدنا شماس بن عثمان المخزومی رضی اللہ تعالیٰ عنہ مہاجر ہیں غزوہ بدر میں شریک تھےاورغزوہ احد میں شہیدہوئے اس کو ابن مندہ نے بیان کیاہے اورانھوں نے یونس بن بکیرسے انھوں نے ابن اسحاق سے ہجرت کے ذکر میں روایت کی ہے کہ پھرمصعب بن عمیراور عثمان بن مظعون اور شماس بن عثمان بن شرید اورایک گروہ جن کا انھوں نے اپنی روایت میں نام بیان کیاہے(ہجرت کے واسطے)نکلےاورابن مندہ نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ عثمان بن شماس بن لبید ان میں ہیں جن کے حق میں اللہ عزوجل نے آیات قرآنیہ نازل کی ہیں اور ان کواپنی کتاب میں یادکیاہے ابن مندہ نے شماس بن لبید کے نام میں ایساہی بیان کیاہے اور جس شخص نےابن اسحاق سے روایت کرکے شماس بن شرید کہاہے ابونعیم کا بیان ہے کہ اس کی بہت بڑی غلطی ہے کیوں کہ وہ عثمان بن شماس بن شرید ہیں جیساکہ ابن بکیر نےابن اسحاق سے ان لوگوں کے نام میں جو کہ مخزوم کی اولاد سے اور غزوہ احد میں شہید ہوئے روایت کی ہے یہ حال شماس کے نام میں بیان ہوچکا ہے اور زبیربن بکار نےان کاذکرکرکے کہاہے کہ عامر بن مخزوم کے بیٹے ہرمی بن عامرتھےاورہرمی بن عامرکے بیٹے شرید تھے اور شریدبن عامرکے بیٹے عثمان اور عثمان بن شرید کے بیٹے عثمان بن عثمان تھےاورشماس یہی ہیں یہ نہایت نیک ذات تھے اور مہاجرتھے غزوۂ احد میں شہیدہوئے انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اپنی جان کو سپر بنادیاتھا ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔

Advertisements