Taleemat e Ameer part 88

تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer)
اٹھاسیواں حصہ (part-88)

والِد ماجد نے ترکے میں اپنے فرزند ارجمند کیلئے ایک باغ اور ایک پن چکی چھوڑی، آپؒ باغ کا سارا کام کاج خود سر انجام دیا کرتے تھے۔ ایک روز آپؒ اپنے کام میں مسروف تھے کہ ایک صاحب حال مجذوب کامل حضرت ابراہیم قندوریؒ باغ میں وارد ہوئے حضرت خواجہ صاحب نے ان کی خاطر مدارت کی اور انگوروں کا ایک غوشہ پیش خدمت کیا مگر انہوں نے اسے تناول فرمانے سے انکار کر دیا۔ بعض روایات میں منقول ہے کہ انہوں نے چند دانے تناول فرمانے کے بعد کھلی کا ایک ٹکڑا اپنی زنبیل سے نکالا اور جبا کر حضرت خواجہ کے دہن میں ڈال دیا۔ جس سے آپؒ کا قلب مبارک منور ہو گیا۔ اور عشق الٰہی نے طبعیت میں گھر کر لیا، چنانچہ زندگی میں یکسر ہی تغیر رونما ہو گیا۔ اور سینہ انوار الہٰی کا گنجینہ بن گیا۔ اب عشق الٰہی کا بے پایاں سمندر قلب میں ٹھاٹھیں مار رہا تھا۔ حضرت ابراہیم قندوریؒ کے جانے کے بعد آپؒ نے زندگی کا اثاثہ باغ اور پن چکی فروخت کر کے ساری رقم فقراء اور مساکین میں تقسیم کر دی۔
تلاشِ حق میں مراکز علم و حکمتِ اسلامیہ (بخارا سمرقند و بغداد) کی طرف روانہ ہو گئے۔
سب سے پہلے آپ خراسان سے ہوتے ہوئے سمرقند و بخارا میں مولانا حسام الدین بخاریؒ اور مولانا شرف الدینؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پھر سال ہا سال کی مسافت طے کرکے شہروں شہروں گھوم کر علماء و ماہرینِ علوم ولسانیات سے عربی‘ فارسی‘ تفسیر‘ فقہ‘ احادیث‘ منطق‘ فلسفہ اور دیگر علوم متداولہ کی تکمیل کی اور رموزِ طریقت کی شناوری حاصل کرنے کیلئے عرب ممالک کی سیاحت پر روانہ ہو گئے۔ مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے سنجان میں آپ نے حضرت شیخ نجم الدین کبرا رحمۃ اللہ علیہ کی زیارت سے مشرف ہوئے اور پھر وہاں سے بغداد شریف پہنچے‘ اور حضور غوث الاعظم شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کے خدمتِ اقدس میں حاظر ہوئے۔ ستاون روز تک ان کے خدمت میں رہکر تسکین روہانی حاصل کی۔ شاہ جیلاںؒ نے آپ کے متعلق فرمایا: یہ جوانمرد اپنے دور میں سرمدی عظمتوں اور رفعتوں کی معراج پر پہنچے گا اور عوام و خواص کیلئے رُشدو ہدایت کا مینارۂ نور‘ ایثار و قربانی اور مہرو وفا کا پیامبر اور منبع جودو سخا ثابت ہو گا۔

📕 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s