Taleemat e Ameer 83

** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** تراسیواں حصہ (Part-83)

  • سلسلۂ بیعت و خلافت طیفوریہ۔
    حضرت شاہ بدیع الدین مکنپوری رحمت اللہ علیہ نے بیعت و خلافت حاصل کیا حضرت شیخ عبداللہ محمد طیفور شامیؒ سے اور وہ بلواسطہ شیخ حبیب عجمیؒ سے اور بلاواسطہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے۔ اور شیخ حبیب عجمیؒ نے حضرت شیخ حسن البصریؒ سے اور انہوں نے حضرت امیر ملک اللہ مولی علی علیہ السلام سے اور انہوں نے جناب وجہ تخلیق قائنات محبوب پروردگار حضرت سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔
  • ایک شجرہ بیعت و خلافت آپ کا اس طرح بھی بیان ہوتا ہے ۔
    حضرت شاہ بدیع الدین مکنپوری رحمۃ اللہ علیہ نے بیعت و خلافت حاصل کیا حضرت الشیخ حذیفہ
    مرعشی رحمۃ اللہ علیہ سے اور انہوں نے حضرت الشیخ سلطان ابراہیم بن ادہم بلخی رحمۃ اللہ علیہ سے اور انہوں نے حضرت الشیخ فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ علیہ سے اور انہوں نے حضرت الشیخ خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے اور انہوں نے امیر المؤمنین سیدنا حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے سیدنا ومولانا حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے۔
  • سلسلۂ اویسیہ مہدویہ۔
    حضرت بدیع الدین مکنپوری رحمت اللہ علیہ کو حضرت امام آخر الزمان امام محمد ال مہدی علیہ السلام کے نور پاک سے بھی فیض حاصل ہے جیسہ کہ اس فقیر کو حضرت مولی علی علیہ السلام اور حضرت امام آخر الزمان امام محمد ال مہدی علیہ السلام نے سلسلہ اویسیہ امیریہ سے سرفراز فرمایا ہے۔

📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s