Taleemat e Ameer R.A part 84

** تعلیمات امیر (Taleemat e Ameer r.a)
** چوراسیواں حصہ (part-84)

  • دعاۓ بشمخ۔
    “منبع الانساب” (اردو ترجمہ) کے حواشی میں “ڈاکٹر ساحل شہسرامی” لکھتے ہیں کہ۔
    سیدنا شاہ بدیع الدین قطب المدار قدس سرہ بڑے عالی مرتبت اور روشن ضمیر بزرگ گزرے ہیں۔ آپ مقام قطبیت پر فائز ہیں۔ کئی روحانی عطیات بارگاہ رب العزت سے آپ کو الہام ہوۓ۔ ان میں دعاۓ بشمخ بھی ہے جو خاص آپ سے منقول ہے۔ اسد العارفین سید شاہ محمد حمزہ عینی مارہروی قدس سرہ اس دعا کے بارے میں “کاشف الاستار شریف” میں رقم طراز ہیں۔
    “جان لو! یہ دعا فقیر کے خاندان میں بہت رائج ہے۔ درویشوں نے اس سے چلے پورے کئے ہیں، دنیادار لوگ بھی اسے پڑھتے ہیں۔ میرے جد امجد حضور صاحب البرکات قدس سرہ کو حضرت شاہ مدار قدس سرہ کی روح مبارک سے اس کی سند اجازت ملی ہے۔ یہ دعا حضرت شاہ مدار کی پیش کی ہوئی ہے، ان سے پہلے اس دعا کا رواج نہیں تھا۔ اس فقیر نے جب اپنے وطن مالوف بلگرام سے مارہرہ مطہرہ آنے کا قصد کیا تو دوران سفر قنوج میں سارا سامان چھوڑ کر بالکل خالی ہاتھ ۴/ذی الحجہ ۱۱۵۷ھ کو مکن پور کی زیارت کے لئے گیا۔ رات کے اخیر حصے میں حضرت مدار قدس سرہ کے روشن چاند جیسے جمال جہاں آرا کی زیارت نصیب ہوئی۔ آپ نے فقیر کو بھی یہ دعا مرحمت فرمائی۔

📚 ماخذ از کتاب چراغ خضر۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s